بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی لڑکی کا اپنی ہندو سہیلی کے لیے انوکھا تحفہ

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

21 سال کی ایک پاکستانی لڑکی جو کچھ کر رہی ہے وہ دوستی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی انڈیا آئی ہوئی ہیں اور کراچی میں رہنے والی اپنی بھارتی دوست کے لیے ایک خاص تحفہ لے کر جا رہی ہے۔وہ انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش آئی تھیں اور اپنی ہندو دوست کے یہاں سے بطور تحفہ دیوی سرسوتی کی مورتی لے کر جا رہی ہیں۔انھوں نے انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا: ‘میں اور میری دوست کراچی میں

ایک ہی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ میں نے اس سے پوچھا تھا کہ بھارت سے اس کے لیے کیا تحفہ لے کر آؤں۔ اس نے مجھ سے کسی بھی دیوی کا مجسمہ لانے کو کہا تھا۔ تو میں اس کے لیے دیوی سرسوتی کی مورتی لے جا رہی ہوں۔ میں نے یہ هردا (مدھیہ پردیش) کے ہی ایک مقامی بازار سے خریدا ہے۔’پاکستان اور انڈيا کی یہ دونوں لڑکیاں نہ صرف آپس میں قریبی دوست ہیں بلکہ ان کے خاندانوں میں بھی دوستانہ تعلقات ہیں۔پاکستانی لڑکی نے بتایا: ‘میں نے سرسوتی کی مورتی کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ مجھے پتہ چلا کہ انڈیا میں سرسوتی دیوی کو علم اور دانش کی دیوی سمجھا جاتا ہے۔ میری دوست کو بھی نئی نئی معلومات جمع کرنے کا شوق ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس دیوی سے اس کو فیض حاصل ہوگا۔’ان کا کہنا تھا کہ ان کی ماں بھی پچھلی بار اپنے ساتھ بھگوان گنیش کا مجسمہ لے کر گئیں تھیں اور ان کی سہیلی کو یہ بہت پسند آیا تھا۔مذکورہ پاکستانی لڑکی کے ماما بھی هردا میں ہی رہتے ہیں۔ جب انھیں پتہ چلا کہ ان کی بھانجی سرسوتی کی مورتی لے کر بھارت آ رہی ہے تو وہ بہت خوش ہوئے۔انہوں نے بتایا: ‘میری بھانجی نے مورتی خریدنے کے لیے مجھے مارکیٹ چلنے کو کہا۔ اس طرح کی چیزیں بھارت اور پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں گي۔ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھی بہتر ہوں گے۔’

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…