ایک مرتبہ حضرت علیؓ دشمنوں کے نرغے میں بہادری سے لڑ رہے تھے ۔ ایک دشمن نے عقب سے حملہ کرنا چاہا۔ آپؓ نے سنبھل کر دفاعی وار کیا۔ ان کے وار سے دشمن کی تلوار ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی اور وہ نہتا ہو گیا۔ حضرت علیؓ نے فوراََ ہاتھ روک لیا ۔ دشمن دلیر تھا بھاگا نہیں بلکہ کہنے لگا مجھے تلوار دو میں اب بھی لڑنے کیلئے تیار ہوں۔
حضرت علیؓ نے فوراََ اپنی تلوار اس کے حوالے کر دی اور خود غیر مسلح ہو گئے۔ دشمن ہکا بکا رہ گیا اور مشکل سے سوال کیا’’آپؓ نے تلوار مجھے دی خود غیر مسلح کیوں ہو گئے‘‘۔ حضرت علیؓ نے جواب دیا اور کیا کرتا۔ آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی نے مجھ سے مانگا ہو اور میں نے دینے سے انکار کیا ہو۔ دشمن نے کہا کہ میںکہا کہ میں آپؓ کی جرأت اور شرافت کے سامنے اپنا سر جھکاتا ہوں۔