حضرت ابراہیم بن ادھم رحمتہ اللہ علیہ نے ایک خواب دیکھا کہ ایک فرشتہ لکھ رہا تھا‘ پوچھا کیا لکھ رہے ہو؟ کہنے لگے کہ اللہ کے عاشقوں کا نام لکھ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا نام بھی ہے فرشتہ نے کہا کہ تمہارا نام نہیں ہے تو کہنے لگے کہ ایسا کرو کہ اللہ کے عاشقوں سے محبت کرنے والوں میں میرا نام لکھو‘ وہ فرشتہ کہتا ہے بہت اچھا اور چلا گیا‘ پھر کچھ عرصہ کے بعدخواب دیکھا‘ دیکھتے ہیں کہ فرشتہ لکھ رہاہے پوچھا‘ کیا لکھ رہے ‘ کہنے لگا کہ ان لوگوں کے نام لکھ رہا ہوں جن سے اللہ تعالیٰ محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اچھا میرا نام بھی کہیں ہے تو اس نے دکھایا کہ جن سے اللہ تعالیٰ محبت کرتے ہیں اس صفحہ کے سب سے اوپر ابراہیم بن ادھم کا نام لکھا ہوا تھا اللہ نے فرمایا کہ جو میرے عاشقوں سے محبت کرتے ہیں میں ان بندوں کے ساتھ محبت کیا کرتا ہوں اس لئے اللہ والوں سے محبت اللہ کی محبت ملنے کا ذریعہ بن جاتی ہے جب اللہ سے محبت ہوتی ہے تو اللہ کے نام سے بھی محبت ہو جاتی ہے۔