پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

دین کے ٹکڑے

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ھمارے گاؤں میں عسائیوں کا ایک ھی گھر تھا.. اس گھر کی ایک ادھیڑ عمر عورت کا وقت نزع قریب آیا تو گاؤں کے ایک معزز اور دیندار بزرگ چند نمازیوں سمیت مسجد سے ھی ان کی عیادت کیلۓ تشریف لے گۓ.. وھاں پہنچ کر اس کی حال خیر دریافت کرنے کے بعد کہا.. “بی بی ! آپ نے اتنی عمر گزاری ھے.. کیا آپ نہیں سمجھتیں کہ اسلام ھی واحد مذھب برحق ھے جس میں دونوں جہانوں کی فلاح ھے..؟”
وہ بولی.. “تمہارا مطلب ھے میں تمہارا کلمہ پڑھ لوں..؟”

بزرگ کہنے لگے.. “جی ھاں ! ھم چاھتے ھیں کہ آپ کی آخرت سنور جاۓ.. اللہ پاک اس کی برکت سے پورے گاؤں پہ رحمت فرمایئں گے..”وہ کہنے لگی.. “پڑھ لیتی ھوں کلمہ مگر ھمیں کس نبی کا کلمہ پڑھاؤ گے..؟نوری نبی کا یا نبی بشر کا..؟میں نے اپنی ہوش سے لیکر آج تک یہی دیکھا ھے کہ تم لوگوں نے اپنے نبی کو اختلافات کا محور ھی بناۓ رکھا ھے..
نور یا بشر کا اختلاف..
زندہ یا فوت کا اختلاف..
غیب جاننے یا نہ جاننے کا اختلاف..

تم لوگ جب کسی ایک بات پہ متفق ھو کے آجاؤ تو پڑھ لونگی کلمہ..””لیکن پھر ایک مسئلہ ھوگا..” وہ کہنے لگی.. “کلمہ پڑھنے کے بعد کوئی کہے گا بریلوی ھو جا.. کوئی کہے گا اھل حدیث ھو جا.. کوئی کہے گا دیوبندی ھو جا.. پھر میں کدھر جاؤں گی..؟تم لوگوں نے تو دین کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے.. اور جس کے پاس جتنا ٹکڑا آیا ‘ وہ پہلے تو اسے باپ دادا کا فرقہ ‘ پھر انا کا مسئلہ بنا کر اتنے سے دین کی ھی پرستش کرتا چلا گیا..پہلے خود تو اپنے باپ دادا کے بجائے اپنے نبی کے دین پر آ جاؤ پھر میں بھی تمہارا دین قبول کرلوں گی..”وہ بزرگ اپنا سا منہ لے کر رہ گیۓ.. ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا تھا..

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…