پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بدکار

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت بایزید بسطامی جو اپنے وقت کے تمام اولیاء کرام میں نمایاں تھے اور آپ کے متعلق حضرت جنید بغدادی کا قول ہے کہ ”حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کو اولیاء کرام میں وہی اعزاز ہے جو حضرت جبرئیل علیہ السلام کو ملائکہ میں ہے۔ اور مقام توحید میں تمام بزرگوں کی انتہا آپ کی ابتدا ہے۔“

حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کی بستی میں ایک بدکار طوائف آگئی۔ وہ بستی کے جوانوں کو غلط راہ پر ڈالنے لگی ۔ حضرت بایزید بسطامیرحمۃ اللہ علیہ تک خبر پہنچی تو اپنا جائے نماز اٹھا کر اس بدکار خاتون کے دروازے کے سامنے بچھا دیا اور عبادت میں مصروف ہوگئے۔ سارا دن گذر گیا۔ شام ہوگئی ۔ شہر کے لوگ بدکارخاتون کے دروازے پر آتے اور وہاں بایزید بسطامیرحمۃ اللہ علیہ کو عبادت کرتا دیکھ کر شرم سے واپس چلے جاتے۔ جب شام ڈھل گئی اور خاتون حیران ہوئی کہ آج کوئی گاہک نہیں آیا تو اس نے دروازہ کھولا۔ باہر حضرت بایزید بسطامی بیٹھے تھے۔ خاتون نے غصے سے کہا کہ بابا میرا دھندہ خراب کررہے ہو۔ جاؤ اپنا کام کرو۔حضرت بایزید نے پوچھا کہ تیرا کیا دھندہ ہے ؟ عورت بولی گاہک مجھے قیمت دیتا ہے ۔ پھر اسکی جو مرضی ہو میں وہ کرتی ہوں ۔حضرت بایزید نے تصدیقی انداز میں پوچھا ” کیا میں بھی تمھیں قیمت دے دوں تو جو میں کہوں گا وہ کرو گی ؟ عورت نے ہاں کر دی۔ حضرت بایزید نے قیمت پوچھی، قیمت ادا کی اور مصلے اٹھا کر خاتون کے گھر میں چلے گئے۔ بولے ” چلو ۔ اب غسل کرکے پاک صاف کپڑے پہن کر آؤ ” عورت نے حکم کی تعمیل کی۔ بایزبسطامی نے مصلیٰ بچھایا اور فرمایا ۔ اب اللہ کے حضور عبادت کے لیے کھڑی ہوجاؤ۔ جب خاتون کھڑی ہوگئی ۔ تو حضرت بایزید بسطامیرحمۃ اللہ علیہ نے سجدے میں گرکر اللہ سے عرض کی۔ “اللہ کریم۔ اسے یہاں تک لانا میرا کام تھا۔ اب اسکا دل بدلنا تیرا کام ہے” .حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کی سوانح میں درج ہے کہ وہ عورت توبہ کے بعد اپنے دور کی انتہائی نیک و پارسا خاتون بن گئی ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…