ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ نے والی مصر کیوں مقرر کیا

datetime 13  جنوری‬‮  2017 |

ایک مرتبہ خلیفہ ھارون الرشید قرآن کی تلاوت کر رھے تھے، جب اس آیت پر پہنچے جس میں فرعون کے بارے میں بتاتے ھے کہ وہ فخر کرتا ملک مصر اور نیل کے درختوں پر اور نیل پر۔تو ھارون الرشید پڑھتے پڑھتے رک گیے اور کچھ دیر بعد حکم دیا۔ ” تمام بغداد میں گشت کرو اور آدمیوں کو بیھج کر ایک ایسا انسان تلاش کرو جو زلیل ھو خوار ھو رسوا ھو جس کی کمینگی اور نالایقی کی کوی حد نھی ھو” کچھ روز کی تلاش کے بعد ایک اجاڑ محل میں ایک آدمی ملا جو لیٹا ھوا تھا اسکے آمنے سامنے کتے پڑے ھوے تھے گندگی کی کوی انتہا نھی تھی۔

سپاہیوں نے سوچا یہی بندہ ھے جو ھمارے کام ھے۔ جو گندے کتوں کے درمیان رھنے کو بھی اچھا سمجھتا ھے۔ اسکو جگا کر ھارون الرشید کے پاس لے جایا گیا۔ھارون الرشید نے پوچھا” آپ کا نام کیا ھے”کہا “طولون “پوچھا کیا کام کرتے ھو.بولا کتے پالتا ھوں.ھاروں الرشید نے کہا : میں تم کو کس مقام کا امیر بناکر بیھج دوں بشرط یہ کہ تم اپنا کام ایمانداری سے کرو اور لوگوں کی خدمت میں دن رات لگے رھو۔”طولون نے کہا کہ” اگر امیر المومینین مجھے اس لایق سمجھ رھے ہیں تو میں حاضر ھوں،”ھارون نے حکم دیا کہ اسکو مصر کا تخت دیا جاے اسکی تیاری کا سامان فراھم کیا جاے، چنانچہ طولون کےلیے قیمتی لباس نوکر چاکر اور اچھا سا گھوڑا فراھم کردیا گیا۔دربار والوں نے کہا” اے خلیفہ۔۔۔۔!! اس جیسے زلیل انسان کو آپ نے والی مصر کیوں مقرر کیا۔”خلیفہ نے کہا “فرعون ملعون کو بڑا ناز تھا اس ملک پر، میں نے فرعون کے غرور کو نیچا دکھانے کے لیے بغداد کے سب سے زلیل اور کمینے اور نکمے انسان کو مصر کا والی بنادیا ھے اور تمام اختیارات دیے ہیں تاکہ دنیا والوں کو معلوم ھو جاے کہ اللہ کے نزدیک اس دنیا کی کوی وقعت نھی۔ اور انکو پتہ ھو تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ،خدا کی قدرت دیکھیں۔۔۔۔!جب طولون نے مصر کی بھاگ ڈور سنبھالی تو اس نے مصر میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سارے کام کردکھاے۔ شاید اللہ کو بھی منظور تھا کہ فرعون کی روح دیکھ لیں۔ کہ اللہ جس کو چاہے عزت دیں جس کو چاھے بے عزت کردیں..

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…