بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

رزق نہیں روکا

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عادت مبارکہ تھی کہ رات کا کھانا کبھی اکیلے نہیں کھاتے تھے کسی نہ کسی کو ضرور مدعو فرماکر کھانا نوش فرماتےتھےایک رات حسب عادت آپ کسی مہمان کا انتظار کر رھے تھے کہکسی نے دروازے پر دستک دی

آپ نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ ایک 80 سال کا بوڑھا تھا اس نے فورا کہا کہ کچھ کھانے کو ھے تو مجھے دیں مجھے بہت بھوک لگی ھے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خوش ہو کر فرمایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرحبا مرحبا اور اس کے سامنے کھانا رکھا ، اس کے ہاتھ دھلائے اور کہا چلیں جی بسمہ اللہ کیجیئےوہ بوڑھا بولا کہ میں بسمہ اللہ نہیں پڑھوں گا میں مسلمان نہیں مجوسی ھوںحضرت ابراہیم نے غصے میں کہا کہ کھڑے ھو جاو میں مسلمان کے ساتھ کھانا پسند کرتا ھوںوہ بوڑھا بڑبڑاتا ھوا چلا گیاادھر پلک جھپکتے ہی حضرت جبرائیل علیہ السلام آ گئیے اور بولے کہ اللہ رب العزت نے فرمایا ھے کہ اے ابراہیم ! منکر تو وہ میرا ھے میں نے تو 80 سال میں کبھی اس کا رزق نہیں روکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت ابراہیم یہ سنتے ہی اس بوڑھے مجوسی کے پیچھے دوڑےتھوڑی دور ہی وہ مل گیاآپ نے اس سے کہا کہ ۔۔۔اے اللہ کے بندے مجھے معاف کر دے اور میرے ساتھ چل کر کھابا کھا لیں آپ کی وجہ سے مجھے اللہ سے بہت ڈانٹ پڑی ھےمجوسی بولا کہ کون اللہ ؟آپ نے فرمایا وہ ذات جس نے ساری کائنات کو پیدا کیا اللہ وہ ھے جس نے ھر شئے کو تخلیق کیا اور خوبصورت شکل میں ڈھالا اللہ وہ ذات ھے جو تمام مخلوق کو رزق دیتا ھے اللہ وہ ذات ھے جس نے تجھے اور مجھے اب تک زندہ رکھا ھوا ھے مجوسی یہ سن کر رونے لگا اور بولا ! کیا کہنے تیرے رب کے اے اللہ کے بندے ! تیرے رب کے تو اخلاق بہت اعلی اور عظیم ھیں میں اتنے پیار کرنے والے عظیم بالا و برتر رب پر ایمان لاتا ھوں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…