بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

خلیل جبران نے فرمایا : خلیل جبران کی مکلمات اور زندگی

datetime 17  جون‬‮  2016 |

’’زندگی اور موت ایسے حادثے ہیں جن کے سامنے انسان خود کو بے بس پاتا ہے‘ نہ تو پیدائش کے وقت اس سے پوچھا جاتا ہے اور نہ موت کے وقت اس کی رضا لی جاتی ہے۔ انسان ہمیشہ چیخ کر اپنی تخلیق کا آغاز کرتا ہے اور موت کے خوف میں مبتلا ہو کر اس دنیا کو چھوڑ جا تا ہے ۔‘‘
لبنانی فلسفی ٗ شاعر ٗ ادیب ٗ ڈرامہ نگار اور مصور ٗ جبران خلیل جبران6جنوری1883ء کو شمالی لبنان کے دور افتادہ قصبے بشار ی میں پیدا ہوئے ۔کوہ لبنان کی وادی مقدس کے نام سے مشہوروادی قادسیہ کا چھوٹا سا قصبہ بشاری وادی کے ایک سرے پر واقع ہموار قطعے پر آباد ہے ۔بشاری قصبہ عیسائیوں کے ایک قدیم چھوٹے فرقے میرونی عیسائیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے میرونی عیسائیوں کے اس قدیم فرقے کا مرکز شام ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور دین عیسوی کے ضمن میں میرونیوں کے عقائد عیسائیوں کے دوسرے فرقوں سے یکسر مختلف ہیں۔ ان مختلف عقائد کی چھاپ ان کے ناول’’ابن آدم‘‘ میں صاف دکھائی دیتی ہے۔’’ابن آدم‘‘ کو ایک لحاظ سے جناب عیسیٰ کی مختصر اور میرونی عقائد کے مطابق سوانح حیات بھی کہا جا سکتا ہے ا ور یہ بھی کہ اس ناول سے میرونی عیسائیوں کے عقائد کو سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
خلیل جبران کا اصل نام جبران خلیل جبران ہے۔ وہ خلیل جبران کے نام سے مشہور ہوئے۔ ان کی تاریخ پیدائش کے ضمن میں بہت عرصہ تک اختلاف رائے دیکھنے میں آیا۔ جبران کی شخصیت اور فن پر کام کرنے والے چند حضرات نے ان کی تاریخ پیدائش6دسمبر1883ء لکھی جوزف شعبان کی بھی یہی رائے ہے البتہ بعض حضرا ت نے سال پیدائش تو1883ء کو ہی قرار دیا لیکن تاریخ پیدائش6جنوری ۔ خلیل جبران نے اپنی تاریخ پیدائش6جنوری1883ء کو ہی قرار دیا۔ سہیل بشروی اور جوجینکس کی تصنیف’’خلیل جبران داستان حیات‘‘ میں بھی6جنوری1883ء ہی ان کا یوم پیدائش تحریر کیاگیا۔6دسمبر کے مقابلہ میں6جنوری کی تاریخ اس لئے مستند ہے کہ اس تاریخ ولادت کو امریکہ کی یونیورسٹی آف میری لینڈ میں قائم خلیل جبران ریسرچ اینڈ سٹڈیز پروجیکٹ کی بھی سند حاصل ہے۔ جبران کے والد خلیل جبران قصبہ بشار ی میں محصولات جمع کرنے کا کام کرتے تھے دوسرے لوگوں کی طرح وہ بھی چند ایکڑ اراضی اور اخروٹوں کے ایک باغ کے مالک تھے ان کی والدہ کاملہ رحمت میرونی پادری استفیان رحمت کی صاحبزادی تھیں۔ راسخ العقیدہ کا ملہ رحمت کی پہلی شادی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…