منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

معذرت کے ساتھ: مرد حضرات یہ خبر نہ پڑھیں!

datetime 3  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں خواتین پر تشدد کے خلاف جاری”وائٹ ربن”مہم کے جلو میں مصر سے آنے والی ایک خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ عرب دنیا کے اس اہم ثقافتی مرکز کے نصف مرد اپنی بیگمات کے ہاتھوں پٹتے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مردوں کے لیے لمحہ فکریہ رپورٹ مصر کے الاقصر ڈائیلاگ وڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ سرکاری سطح پر تیار ہونے والے یہ رپورٹ الاقصر شہر میں قائم خواتین کی قومی کونسل کی ایک تقریب کے دوران پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر میں بیویوں کے ہاتھوں اپنے شوہروں پر تشدد کے واقعات 50.6 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔ ناخواندہ اور کم پڑھی لکھی بیویاں اپنے شوہروں کی زیادہ پٹائی کرتی ہیں۔ یوں 87 فیصد ان پڑھ یا معمولی تعلیم یافتہ خواتین کے ہاتھوں شوہروں پر تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ بیگمات کی جانب سے تشدد کے 5.63 فیصد واقعات میں تیز دھار آلات کا استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شوہروں پر تشدد کرنے والی ایک تہائی بیویاں اپنے کیے پر نادم نہیں ہوتیں بلکہ اس پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتی ہیں۔ادھر مصر کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے خواتین سے صنفی امتیاز کی روک تھام کے لیے منائے گئے عالمی دن کے موقع پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر چار میں سے ایک خاتون، مردوں کے ہاتھوں جسمانی تشدد کا نشانہ بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 فیصد خواتین نے اپنے شوہروں کے خلاف جسمانی، جنسی اور نفسیاتی تشدد کی شکایات درج کرائیں۔ جسمانی تشدد کے علاوہ خواتین پر شوہروں کے ہاتھوں جنسی اور نفسیاتی تشدد کے مظاہر بھی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوہروں کے ہاتھوں جسمانی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کی تعداد 25.2 فیصد ہے جب کہ جنسی تشدد بہت کم ہے مگر آہستہ آہستہ میں اس میں تیزی آ رہی ہے۔ انیس فیصد خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں شوہروں کی جانب سے نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرائمری تک تعلیم یافتہ خواتین شکایت کنندگان خواتین کی تعداد 25 فیصد، میٹرک اور اسے سے اوپر پڑھی لکھی عورتوں کی 32.4 فیصد بتائی گئی ہے۔ ساحلی علاقوں میں 29 فیصد خواتین نے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کی شکایات کیں جب کہ صحرائی اور دیہی علاقوں میں خواتین کی جانب سے تشدد کی شکایات کا تناسب 25.5 فیصد رہا۔ شہری علاقوں میں بھی 29 فیصد خواتین نے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کی شکایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…