جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

زندگی میں کامیابی کیسے حاصل کی جائے ،سائنسدانوں کے بہترین اورآسان مشورے

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہماری زندگی بکھری پڑی ہوتی ہے‘ ہم بیک وقت گھر میں‘ دفتر میں‘ شاپ پر‘ شہر میں‘ جنرل سٹور پر‘ ہسپتال میں اور شادی بیاہ میں موجود ہوتے ہیں‘ ہم بیٹھے آفس میں ہوتے ہیں لیکن ہمارا دماغ کہیں اور گھوم رہا ہوتا ہے۔جس طرح چیزیں بکھری ہوں تو کمرہ بدنما لگتا ہے بالکل اسی طرح اگر ہماری زندگی مختلف الخیال چیزوں میں الجھی ہوگی تو ہماری زندگی خوبصورت نہیں ہو سکتی ‘ یہ بوجھل اور مصائب کا مجموعہ لگے گی۔ اس کیلئے ضروری یہ ہے آپ سب سے پہلے اپنے دماغ کو خالی کر لیں‘ میں یہ کروں گا‘ میں یہ کر سکتا ہوں‘نہیں میں یہ بھی کر سکتا ہوں‘ نہیں نہیں فلاں نوکری، فلاں کاروبار زیادہ بہتر رہے گا۔ آپ ان خیالات کو چند منٹوں کیلئے ذہن سے جھٹک دیں اور خالی ذہن ہو کر کسی ایک کام پر فوکس کریں۔یاد رکھیں دنیا کا کوئی کام بُرا نہیں ہوتا‘ یہ ہمارے رویے ہوتے ہیں جو ہمیں برا بنا دیتے ہیں۔ آپ چھوٹے سے چھوٹا کام شروع کر لیں لیکن اپنی تمام تر توجہ اس کام پر رکھیں‘ اپنی پوری محنت اور لگن سے کام کریں‘زندگی چندقدم کے فاصلے پر آپ کو مسکراتی ہوئی ملے گی ۔
کام اپناکام:
ہمارے ہاں ایک رویہ بہت بُرا ہے‘ ہم سمجھتے ہیں ہم جہاں کام کر رہے ہیں وہ ادارے یاکمپنی کے لیے کر رہے ہیں‘ ہمارے دماغوں میں یہ خلل بھی رہتا ہے ہم کام کر کے کمپنی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں یا بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کمپنی دن بدن ترقی کر رہی ہوتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں ہمیں اس ترقی کی بہ نسبت اجرت نہیں ملتی لیکن یہ طرز‘ یہ سوچ انتہائی غلط ہے۔ اصل بات یہ ہے آپ کا کام آپ کی پہچان ہے‘ آپ جس ادارے کیلئے کام کرتے ہیں بنیادی طور پر یہ آپ اپنی ذات کے لیے کر رہے ہوتے ہیں‘آپ اپناکیرئر بنا رہے ہوتے ہیں۔ آپ دوسروں کی کرسی‘ دوسروں کی چھت‘ دوسروں کی بجلی اور دوسروں کی اشیاء استعمال کر کے اپنی زندگی کو سنوار رہے ہوتے ہیں لہٰذا اگر زندگی میں کامیابی عزیز ہے تو آپ کام کو اپنا کام سمجھ کر کریں۔ ہمارا یقین ہے وقت آپ کوکامیاب زندگی کی دہلیز پر لا کھڑا کرے گا۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…