سعودی فرمانروا کی ملک بھر کی مساجد میں نماز استسقاء کرانے کی ہدایت
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک بھر کی مساجد میں نماز استسقاء کرانے کی ہدایت کی ہے، شاہ سلمان نے حرمین شریفین سمیت سعودی عرب کی تمام مساجد کو جمعرات کو نماز استسقاء کروانے کی ہدایت کی ہے۔