پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عالمی کرکٹ اسٹیبلشمنٹ نے جنٹل مین گیم کو روند ڈالا، جسٹس وجیہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے نتیجے پر کہاہے کہ عالمی کرکٹ اسٹیبلشمنٹ نے مالی فوائد اور دیگر مقاصد کیلئے جنٹل مین گیم کو روند ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ خصوصاً انٹرنیشنل کرکٹ، رفتہ رفتہ ایک کھیل سے ماورا شکل اختیار کر چکا ہے۔ حالیہ اختتام پذیر ٹی ٹوئنٹی کپ

اس امر کا بین ثبوت ہے۔ انگلینڈ کا آئرلینڈ، پاکستان کا زمبابوے، جنوبی افریقہ کا نیدرلینڈ، آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ اور بھارت کا جنوبی افریقہ سے ہارنا انہیں شواہد کی مثالیں ہیں۔ ان بڑے وقوعات سے عام طور پر صرفِ نظر کر کے مقابلوں کی باریک بینی میں الجھ جایا جاتا ہے اور جو بڑی پکچر ترتیب دینے والی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیبلشمنٹ ہے، وہ ہمیشہ منظر سے دور اور پس پردہ ہی رہی۔ حالانکہ اسی کے اشاروں پر کھربوں ڈالر کے سٹے لگتے ہیں۔ یہ بھی کوئی راکٹ سائنس نہیں کہ متعلقہ ممالک کی حکومتوں کے ہاتھ رنگے بغیر یہ اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ اس پس منظر میں بھارت کی پچھلے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں دس وکٹوں سے تذلیل اور اب اسی مارجن سے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کو دیکھا جائے تو کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ اسی طرح پچھلا ورلڈ کپ، غالباً پلان کے خلاف آسٹریلیا نے اپنے نام کرلیا تو اس مرتبہ وہ از خود کم میچ پوائنٹس لے کر سیمی فائنل سے دستبردار ہوا اور انگلینڈ کی سیمی فائنل کیلئے راہ ہموار کر دی۔ اس بڑی پکچر کو سامنے رکھتے ہوئے ہمارا بابر اعظم، روہیت شرما یا آسٹریلوی کپتان فنچ کو (جو آخری میچ کھیلا بھی نہیں) کو الزام دینا صرف اس حد تک بنتا ہے کہ حفیظ کاردار، عمران خان یا مصباح الحق جھکے تو شاید ہوں مگر ٹوٹے نہیں۔ انہوں نے کہا فائنل میں جس طرح بابر اعظم، محمد حارث، افتخار احمد،

محمد نواز اور وسیم جونیئر آؤٹ ہوئے ایسا تو شاید اسکول کرکٹ میں بھی نہ ہوتا ہو۔ اصولاً 137 رنز بنانے پر ہماری تاریخ ساز تذلیل ہونا تھی، مگر اچھی بالنگ کی وجہ سے بمشکل عزت بچی۔ آخر میں صرف اتنا کہنا رہ جاتا ہے کہ اگر شاہین آفریدی فیلڈ میں کسی ایسی جگہ تعینات کئے جاتے کہ انہیں جستیں لگانے کی ضرورت نہ پڑتی تو شاید ان کے دو اوور جو ضائع ہوئے، ان میں گورے 138 کا ہدف بھی بمشکل حاصل کر پاتے۔ مگر پلان توڑنے کی جرأت کون کرتا؟

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…