منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعظم کا دورۂ قطر، پاکستان نے 2 مشورے دیئے ہیں: جاوید چوہدری

datetime 12  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی جاوید چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ ’’پاکستان نے قطر کو مشورہ دیا ہے کہ خاموش نہ رہیں،عزت بحال کریں،دوسرا، آپ عالمی تعلقات میں بیلنس بنائیں ورنہ آنیوالے دنوں میں آپ کے لیے مزید مسائل پیدا ہوں گے‘‘وہ این ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔

جاوید چوہدری کا کہناتھاکہ میری اطلاعات کے مطابق پاکستان نے قطر کومشورہ دیا ہے کہ آپ خاموش نہ رہیں، اگر اب خاموش رہے تو ایک نیو نارمل آئے گا، پھر بہانے بہانے سے آپ پر حملے ہوتے رہیں گے اور زندگی عذاب ہوجائے گی ، آپ کے پاس اچھی معیشت اور ہتھیارموجود ہیں، اب اس پر چپ سادھی تو پھر اسرائیل آپ کی جان نہیں چھوڑے گا، آپ بولیں، ڈٹیں اور لڑیں، اپنی عزت بحال کرائیں۔

صحافی کامزید کہناتھاکہ پاکستان نے یہ بھی تجویز کیاہے کہ عالمی تعلقات میں بیلنس بنائیں،صرف امریکہ کے پاس بیٹھے رہنے سے نقصان ہوگا، عالمی تعلقات میں بیلنس کام آتا ہے، روس اور چین کی طرف بھی جائیں،اگر یہ توازن برقرار نہ رکھا تو آنیوالے وقتوں میں مسائل پیدا ہوتے رہیں گے، دوسرا روز پر عائد پابندیوں کی وجہ سے روسی سرمایہ کار نئے مواقع تلاش کررہے ہیں، آپ اپنی منڈیاں کھولیں تاکہ روسی آکر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرسکیں۔جاوید چوہدری کاکہناتھاکہ پاکستان چونکہ چین کے زیادہ قریب ہے تو پاکستان قطر کے چین کے ساتھ تعلقات بھی استوار کراسکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…