اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر3 دن بارش اور مسلسل برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں۔















































