جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی بیورو کریسی میںاہم تبدیلیاں

datetime 12  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں اہم تبادلے اور نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن ساجد بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی جگہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 22 کے افسر شاہد اقبال بلوچ کو نیا سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ شاہد اقبال بلوچ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈسپوزل پر خدمات انجام دے رہے تھے۔مزید برآں، ایوان صدر کے سیکریٹری محمد شکیل ملک کو تین سال کے لیے فیڈرل سروس ٹریبونل کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح، اکیڈمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر سلطان محمد نواز ناصر کو تبدیل کر کے ان کی خدمات دوبارہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو منتقل کر دی گئی ہیں۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد طیب کی خدمات بھی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر کو واپس کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر آفتاب امام کی خدمات ایف بی آر کو منتقل کی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے سابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اور پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر علی رضا کو اقوام متحدہ کے سپرد کر دیا گیا ہے اور انہیں اقوام متحدہ کے امن مشن کوسوو میں آپریشنل لائزن آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔یہ اقدامات وفاقی بیوروکریسی میں تنظیم نو اور مختلف محکموں میں استعداد کار بڑھانے کے لیے کیے گئے ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…