اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی ائیر شو میں شمولیت پر پابندی لگا دی ہے۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اماراتی حکام نے باضابطہ طور پر اسرائیلی دفاعی اداروں کو اطلاع دی ہے کہ نومبر میں ہونے والے ایوی ایشن شو میں اسرائیلی کمپنیاں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
اگرچہ ابوظہبی حکومت کی جانب سے اس فیصلے کی کوئی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی گئی، تاہم اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ یہ اقدام قطر پر کیے گئے فضائی حملے کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، امارات نے اس واقعے کے بعد ابوظہبی میں موجود اسرائیلی سفیر کو بھی طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم حماس کے مرکزی رہنما اس حملے میں محفوظ رہے۔