جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکارہ نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی

datetime 12  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما ممبئی میں ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئیں جب وہ چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں زخمی ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ شرما، جو ’راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز‘ اور ’پیار کا پنچنامہ‘ سمیت متعدد مشہور فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔اداکارہ نے واقعے کی تفصیلات اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔

کرشمہ کے بقول، “کل مجھے شوٹنگ کے لیے چرچ گیٹ جانا تھا، اس لیے میں ساڑھی پہن کر ٹرین پر سوار ہوئی۔ ٹرین تیزی سے چلنے لگی تو مجھے احساس ہوا کہ میرے دوست ابھی سوار نہیں ہوسکے اور پلیٹ فارم پر رہ گئے ہیں۔ خوف کے باعث میں نے چھلانگ لگا دی اور کمر کے بل گرنے سے سر پر شدید چوٹ آگئی۔ یہ لمحہ میری زندگی کے سب سے تکلیف دہ لمحات میں سے ایک تھا۔”انہوں نے بتایا کہ سر پر سوجن ہے، کمر میں شدید درد ہے اور جسم پر خراشیں بھی آئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایم آر آئی کروانے کا مشورہ دیا ہے اور فی الحال ایک روز کے لیے زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ کرشمہ شرما بالی وڈ کی کئی مشہور فلموں جیسے سپر 30، ایک ولن ریٹرنز اور پیار کا پنچنامہ میں اداکاری کرچکی ہیں، اس کے علاوہ وہ متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…