اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

واٹس ایپ میں وہ اہم ترین اپ ڈیٹ کر دی گئی جسکا انتظار صارفین برسوں سے کر رہے تھے

datetime 12  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جسے حالیہ برسوں کی سب سے مفید اپ ڈیٹ کہا جا رہا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے نئے بیٹا ورژنز میں یہ فیچر شامل کیا گیا ہے۔اس اپ ڈیٹ کے تحت واٹس ایپ کے ریپلائی سسٹم میں بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

اب گروپ چیٹ میں کسی بھی میسج پر کیے گئے جوابات ایک الگ تھریڈ میں دکھائی دیں گے، بجائے اس کے کہ وہ پورے چیٹ میں بکھرے رہیں۔نئے ڈیزائن کے مطابق ہر میسج کے نیچے خودکار طور پر ایک تھریڈ بن جائے گا، جس میں اس مخصوص پیغام پر ہونے والے تمام ریپلائیز اکٹھے موجود ہوں گے۔ اس سے صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ کسی خاص میسج کے تمام جوابات ایک ہی جگہ دیکھ سکیں۔فی الحال واٹس ایپ میں صورتحال یہ ہے کہ میسج پر دیے گئے ریپلائیز علیحدہ علیحدہ ظاہر ہوتے ہیں، اور جب مختلف موضوعات پر بیک وقت بات ہو رہی ہو تو متعلقہ جوابات ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ مسئلہ زیادہ تر بڑی اور مصروف چیٹس میں پیش آتا ہے۔

یہ فیچر نہ صرف ریپلائیز کو مربوط انداز میں دکھائے گا بلکہ صارفین کو یہ سہولت بھی دے گا کہ وہ تازہ ترین پیغامات یا کسی مخصوص جواب پر براہِ راست ردِعمل دے سکیں، جو کہ فالو اپ ریپلائیز کی شکل میں نظر آئے گا۔اگرچہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے اور اس کی عام صارفین تک دستیابی کی تاریخ واضح نہیں ہے، لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی یہ سب کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔بظاہر یہ ایک چھوٹی اپ ڈیٹ لگتی ہے مگر حقیقت میں یہ واٹس ایپ میسجنگ کے لیے ایک اہم اور دیرینہ ضرورت کو پورا کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…