منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہر میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر میں سڑکوں کی بندش پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں

وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری شبیر خٹک عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار تاجروں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اب تک احتجاج کیے جارہے ہیں، آزادی مارچ دھرنے کے اعلان اور قائدین کی ہدایت پرسڑکیں بند کردی گئیں، شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس سے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں حکومت کو سڑکیں خصوصا موٹروے پرٹریفک روانی برقراررکھنے کی ہدایت کی جائے جبکہ پی ٹی آئی کو پابند کیا جائے کہ دھرنے اورجلسے کا انعقاد اسلام آباد سے باہرکریں۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں، اچھی سی اینٹی رائٹ فورس کیوں نہیں بناتے؟ کنٹینر کیوں لگاتے ہیں؟ کنٹینرلگانے کے بجائے کوئی اور طریقہ استعمال کیوں نہیں کرتے؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کے بعد آئی جی اسلام آباد سے17 نومبر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…