ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس، آئی جی اسلام آباد کا جواب غیر تسلی بخش قرار

datetime 24  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آئی جی کی جانب سے مہلت کی استدعا پر 26 جون تک مہلت دے دی۔عدالت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے انچارج پولیس افسر کا نام بھی طلب کر لیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد کا جواب دیکھا لیکن وہ کارروائی ختم کرنے کے لیے تسلی بخش نہیں، آئی جی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مشاورت کر کے ترمیمی جواب جمع کرانے کی استدعا کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آئی جی کو 26 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی جاتی ہے،17 مئی کو شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس انچارج کا عدالت کو بتایا جائے۔تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت 26 جون کو ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…