بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

عادل راجہ سمیت بیرون ملک مقیم شرپسندوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کا فیصلہ

datetime 22  جون‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے نے 361سوشل میڈیا اکانٹس کی نشاندہی کرلی ہے اور ان اکانٹس پر بیرون ملک مقیم افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد کو بیرون ملک سیگرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے، ان افراد کے اکانٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایاجائیگا جب کہ عادل راجہ کی گرفتاری کے لیے بھی انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنیکی درخواست کردی ہے۔ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…