اسلام آباد (این این آئی)نو مئی کو جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوکی تحقیقات جاری ہیں، جیو فینسنگ میں مزید 100افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق نو مئی کو جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرائو کی تحقیقات کے دوران جیو فینسنگ میں مزید 100 افراد کے نام سامنے آئے ہیں،
ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تفصیلات بھیج دی گئیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کو ریکارڈ آنے پر طلب کیا جائے گا، تفتیش کی جائے گی کہ جناح ہاس کے قریب کس لئے گئے تھے، طلبی پر آنے والے بے گناہ افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، طلبی کے باوجود نہ آنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔