ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

سانحہ 9مئی، اوور سیز پاکستانیوں کا شر پسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انگلینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی پاکستان کی ریڈ لائن ہے 9مئی کو جو ہوا اس سے بد تر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔تفصیلات کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کا بہت مضبوط ادارہ ہے ، اس کی حرمت ہم پر فرض ہے۔

ملک میں نو مئی کو جو ہوا وہ کسی تیسری دنیا کے ملک میں بھی نہیں ہوتا، یہ سوچی سمجھی سازش ہے، مٹھی بھر شرپسند اس ملک کو کسی افریقی ملک کی طرح بنانا چاہتے ہیں، یہ تو اچھا ہوا کہ ان لوگوں کی سازش بے نقاب ہوگئی۔پاکستانیوں نے کہاکہ فوج ہے تو ہم ہیں،فوج ہی وہ واحد ادارہ ہے ، جس نے سب اداروں کو جوڑ رکھا ہے ، فوج کسی بھی ملک کی ریڈ لائن ہوتی ہے، پاک آرمی، پاکستان کی ریڈ لائن ہے، جو کچھ بھی 9مئی کو ہوا، اس سے بد تر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا اسکے علاوہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا، فوجی تنصیبات پر حملہ بالکل قابل معافی نہیں ہے۔اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ 9مئی میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہیں ان سب کو گرفتار کیا جائے، ان شرپسندوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں، لوگ یہ بھول جائیں کہ ہم اوور سیز پاکستانی، پاک فوج کے خلاف ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…