اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین کی جگہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی جانب سے جاری نئے ڈیٹا میں سامنے آئی۔اقوام متحدہ کے ورلڈ پاپولیشن فنڈ کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق بھارت کی آبادی 1.428 ارب ہوگئی ہے۔

اس کے مقابلے میں چین کی آبادی اس وقت 1.425 ہے، یعنی بھارت کی آبادی چین کے مقابلے میں 29 لاکھ سے زیادہ ہے۔یہ پہلی بار ہے جب چین کی جگہ بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بنا ہے۔ڈیٹا کے مطابق اگرچہ یہ تو واضح نہیں کہ بھارت کی آبادی کب چین سے زیادہ ہوئی مگر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ چین کی آبادی میں گزشتہ سال تنزلی آنا شروع ہوئی جبکہ بھارت کی بڑھ رہی ہے۔بھارت میں 50 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔خیال رہے کہ چین کےمحکمہ شماریات نے 17 جنوری 2023 کو بتایا تھا کہ ملکی آبادی 1.412 ارب ہے اور 1961 کے بعد پہلی بار آبادی میں کمی آئی ہے۔بھارت کی جانب سے 2021 میں مردم شماری کا ڈیٹا جاری ہونا تھا مگر وہ اب تک جاری نہیں کیا گیا کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث مردم شماری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…