پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

قومی ائیر لائن کے دو اے ٹی آر طیاروں کے حادثات ایئرلائن انتظامیہ کی نااہلی قرار

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی ائیر لائن کے دو اے ٹی آر طیاروں کے حادثات کو ایئرلائن انتظامیہ کی نااہلی قرار دیدیا گیا،حادثات سے ایئرلائن کو 2796ملین سے زائد کا نقصان ہوا۔انتظامیہ کی نااہلی سے حادثات کا انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2021-22 میں کیا گیا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق

کراچی ائیر پورٹ پر 24نومبر 2018کو اے ٹی آر طیارہ حادثے سے 10.1398ملین جبکہ 20جولائی کو گلگت ائیر پورٹ پر طیارے حادثے سے 10.1398ملین سے زائد کا نقصان ہوا رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر کے حادثات سے مجموعی طور پر ایئرلائن کو 2 ہزار 796 ملین سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی اے اے تحقیقاتی رپورٹ میں حادثات کی مختلف وجوہات بیان کی گئیں۔آڈیٹرز کے مطابق درکار مینٹی ننس کے متعلقہ آلات میں خرابی، ایئرلائن مینٹی ننس کریو میں پروفیشنلزم کی کمی درج کی گئی ہے۔رپورٹ میں ایس او پیز پر عملدرآمد میں ناکامی، فیصلہ کرنے کی خرابی اور فرسٹ افسر کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کی گئی انکوائری میں پائلٹس کی غلطی پر مبنی جواب دیا گیا ہے جبکہ آڈیٹرز کا انکوائری رپورٹ شیئر کرنے، متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…