لاہور (این این آئی)محکمہ خوراک پنجاب نے مریدکے اور صادق آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں۔محکمہ خوراک کے مطابق لاہور کے قریب مریدکے میں ایک فلور مل کے چار گوداموں پر چھاپا مارا گیا جہاں سے چینی کی 30 ہزار بوریاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت تقریبا 18 کروڑ روپے ہے۔دوسری کارروائی صادق آباد میں ایک فیکٹری میں کی گئی جہاں چاول کی بوریوں کے درمیان چھپائی گئی چینی کی 6 ہزاربوریاں پکڑی گئیں ۔سیکرٹری خوراک زمان وٹو کے مطابق چینی کی یہ بوریاں غیر قانونی طورپر ذخیر ہ کی گئی تھیں، ناجائز ذخیر ہ اندوزوں اوراسمگلروں کو قانون کیکٹہر ے میں لایا جائیگا، مل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کراکے مل سیل کردی گئی۔ سیکرٹری خوراک کے مطابق یہ چینی افغانستان اسمگل کی جانی تھی، اس چینی کی مالیت پونے 4 کروڑ روپے ہے۔