اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا غریب عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کم آمدنی والے طبقات کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 50روپے کی بجائے اسے 100روپے لیٹر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سکیم پر چھ ہفتوں میں عملدرآمد کر دیا جائے گا، ہم نے امیر کا پاکستان الگ اور غریب کا پاکستان الگ کر دیا ہے،

فیصلہ کیا ہے کہ ہم غریب کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ایک اور سکیم کے حوالے سے بھی غوروخوض جاری ہے، سابق چیف جسٹس کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں ایک عورت کو ٹھوک دینے کی بات کی جارہی ہے، سب کو معلوم ہے وہ عورت کون ہے، وزارت داخلہ سے درخواست کروں گا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، یہ قتل کی سازش ہے، انہیں سامنے بٹھا کر پوچھنا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ جو دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگاتا رہا وہ اپنے عمل سے یہ ثابت کر تا رہا کہ واقعی یہاں پر ایک نہیں دو پاکستان ہیں، اس نے ثابت کیا یہاں ایک امیر کا،غریب کا،ایک طاقتور کا اورایک کمزور کا پاکستان ہے، اس نے کہا کہ میں تمہیں کمزور نظر آتا ہوں، زمان پارک میں میری کوٹھی دیکھی، بنی گالہ میں چار سو کنال کی کوٹھی ہے، تمہاری جرات کیسے ہوئی پولیس بھجوانے کی آئینی تقاضہ کرنے کی،میرے گھر کے باہر جو جوان کھڑے ہیں یہ پولیس کو ماریں گے آئین کی ایسی تیسی کریں گے، کسی میں جرات ہے تو مجھے پکڑے۔ یہ کون بات کر رہا تھا، یہ وہ بات کر رہا تھا چاہے وہ سلیکٹڈ ہی تھا لیکن اس کے ہاتھ میں آئین دیاگیا تھا قانون دیا گیا تھا، چاہے وہ دھاندلی سے ہی ملک کا وزیر اعظم بنا تھا لیکن اس نے ملک کی حفاظت کرنا لیکن اس نے کہا کہ ان سب کی ایسی کی تیسی، جو آئین قانون میں لکھا ہے وہ مجھ پر نافذ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ جب سے پاکستان بنا چاہے وہ مولوی تمیز الدین تھے،جسٹس منیر تھے،ملک غلام محمد تھے،ضیاء الحق تھے اور ایک صاحب یہ بھی ہیں سب کا مقدمہ ایک ہی ہے کہ ملک میں جو آئین ہوگا وہ ہم پر لاگو نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے درخواست کی یہاں دو ملک ہیں ایک امیر کا ملک ہے اور ایک غریب کا ملک ہے جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ،

ہماری پارٹی کے لیڈر نواز شریف کا بھی یہی حکم تھا وزیر اعظم نے بھی کہا کہ غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ۔ ہم نے گیس کا ٹیرف الگ کر دیا، امیر اور غریب کا بل الگ الگ کر دیا گیا، غریب آدمی جس کی ماں زمین پر بیٹھی گیس استعمال کر رہی ہے اس کا پاکستان الگ کر دو اور وہ ماں گیس کی ایک چوتھائی قیمت ادا کرے گی اور ایک بیگم صاحبہ ان کی بھی عزت کرتے ہیں وہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، کلفٹن اورڈیفنس میں رہتی ہیں وہ چار گنا زیادہ پیسے دیں گی،

وہ پیسے اکٹھے کرکے غریب کی گیس سستی کریں گے۔ وزیر اعظم اورنواز شریف کے حکم کے مطابق ہم غریب کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ایک ہفتہ پہلے وزیر اعظم اور نواز شریف نے حکم دیا کہ آپ کی وزارت میں پیٹرولیم بھی ہے،غریب اور امیر کا پیٹرول بھی الگ کر دیں۔ وزیر اعظم کے حکم کے مطابق نواز شریف کے حکم کے مطابق ایک سکیم پیش کی جس میں انہوں نے بتایا کہ آنے والے وقت میں غریب کے پیٹرول کی قیمت کو کم کر دیا جائے گا اوریہ فیصلہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں اور 800سی سی اور اس سے چھوٹی گاڑیوں کے لئے پیٹرول کی قیمت کم ہو گی،وزیر اعظم نے عملدرآمد کے لئے چھ ہفتے کا وقت دیا ہے،انہوں نے سختی سے کہا ہے کہ اس سکیم پرچھ ہفتے میں عملدرآمد کریں اور ہم یہ بغیر سبسڈی کے کریں گے،غریب کاپیٹرول سستا کر دیں گے اور امیر کا پیٹرول مہنگا کر دیں گے جو امیر سے پیسہ لیں گے وہ غریب کے حوالے کر دئیے جائیں گے۔ جو ڈالے والی گاڑیاں نظر آٹی ہیں اب وہ تیل کی بھی زیادہ قیمت دیں گی،

یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ بڑی گاڑیوں والے زیادہ قیمت دیں گے اور اس قیمت کے ذریعے غریب کی قیمت کم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ فیصلہ ہوا تھاکہ غریب کے لئے پیٹرول کی قیمت 50روپے لیٹر کم کی جائے گی لیکن اب وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ س کو 100روپے کر دیا جائے، اب ہم 100روپے کے فرق کے اوپر کام کر رہے ہیں، امیر 100روپے زیادہ دے گا اور غریب سے 100روپے کم لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ صاحب ثروت ہیں جو امیر ہے جو گاڑیوں پر پھرتے ہیں

جن کے محل ہیں جن کے گھروں میں ہر کمرے کے ساتھ اٹیچ گیزر ہے،ہر کمرے میں ہیٹر لگے گا جن کے آگے پیچھے ڈالے چل رہے ہیں وہ قیمت ادا کریں گے۔ یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے، اس ملک میں 22کروڑ میں سے 21کروڑ لوگ غریب ہیں جو مشکل سے عزت سے روٹی کماتے ہیں، جن کو اللہ نے دیا ہے ان سے لیں گے اور غریب ان کی زندگی میں سہولت دیں گے، یہ پالیسی اب ہر چیز میں نظر آئے گی، چھ آٹھ ہفتے میں تیسرا پروگرام بھی لے کر آئیں گے،جب تک ہماری حکومت ہے چاہے وہ ایک سال ہے

ایک گھنٹہ ہے یہ پالیسی چلتی رہے گی، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ امیر کو ٹیکس کریں گے اورغریب کی زندگی میں سہولت پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ آپ نے ایک مبینہ آڈیو سنی ہے جو پرانے چیف جسٹس کی آڈیو ہے، جنہوں نے فاؤنٹ ڈاؤن کیا اور آٹھ سال سزا دے دو، ہتھکڑی لگا کر گھسیٹو۔ ان کی مبینہ ایک آڈیو باہر آئی ہے جس میں انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے وہ سنی ہیں،آپ خود کو چیف جسٹس کہتے ہیں لیکن خود حیانہیں کرتے جس کرسی پر بیٹھے تھے اس کی ہی حیا کر لو۔ تم اپنے ہاتھ کو لگام نہیں دے سکے تو اپنی زبان کو ہی لگام دو،

آپنے کیا زبان بولی ہے، دوسرے بھگت سنگھ کے ماننے والے ہیں وہ بھگت سنگھ کے زمانے سے سازشوں کا جال بنتے آرہے ہیں اورکہہ رہے ہیں ٹھوک دیں گے، مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ اس عورت کو ٹھوک، آپ کو پتہ ہے وہ عورت کون ہے، ثاقب نثار مبینہ طور پر کس عورت کی بات کر رہے ہیں۔انہیں کہا گیا کہ آپ کی بڑی بے عزتی ہو رہی ہے،بھئی جس کی عزت ہو بے عزتی اس کی ہوتی ہے، آپ جو سوچتے تھے وہی لکھتے تھے۔کہا جارہا ہے کہ ٹھوک نہ دیں کسی جگہ پر، وہ کہہ رہے ہیں توں میرا بھتیجا ہے مجھے پتہ ہے تم ٹھوک دو گے۔ انہوں نے کہا کہ

اگر یہ مبینہ ٹیپ ٹھیک ہے تو وزارت داخلہ سے کہوں گا کہ اس کی تحقیقات کی جائیں، یہ قتل کی سازش ہے تو مقدمہ درج ہونا چاہیے اور ان کو سامنے بٹھا کر ان سے پوچھنا چاہیے آپ کو یہ منصب بچیوں کو ٹھوکنے کیلئے اور سازش کرنے کے لئے دیا گیا تھا۔مصدق ملک نے کہا کہ رمضان میں ایک پیکج آیا اس کی کچھ تفصیلات آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی قطاروں کے حوالے سے بھی فوڈ سکیورٹی کے وزیر سے بات کی جائے گی، قطاروں کی جو بد تہذیبی نظر آرہی ہے اس کا سد باب کیا جائے گا،رمضان پیکج کو بھرپور انداز میں نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف سابقہ حکومت کا نہیں بلکہ توشتہ کانہ کا جتنا ریکارڈ دستیاب تھا سب کو پبلک کر دیا ہے،

ہم اب اس میں شفافیت لائے ہیں جس نے تحفہ لینا ہے وہ اس کی پوری قیمت ادا کرے گا۔ عمران خان نے قیمت میں اضافہ کر کے اچھا اقدام کیا تھا لیکن پہلے انہوں نے تحفہ خرید لیا اور اس کے بعد اس کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا، یہ اچھی تجویز ہے کہ زیادہ آمدن کے لئے ان کی نیلامی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایما یف سے جو معاہدہ ہو رہا ہے اس کے مطابق بجلی بالکل مفت نہیں دے سکتے، اس حوالے سے بڑا دباؤ آیا ہے، ہم نے مزاحمت کر کے لائف لائن صارفین کی سبسڈی کو بر قرار رکھا ہے جبکہ باقی لوگ پوری قیمت دیں گے۔ بڑے بڑے سیٹھوں کو بجلی 9سینٹ کی دی جارہی تھی جبکہ غریب آدمی26سے30روپے کا یونٹ لے رہا تھا، اب سیٹھ کو بھی پوری قیمت دینا پڑے گی لیکن ہم نے لائف لائن صارفین کو بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کا سرکلر ڈیٹ جو 1700ارب روپے کا ہو چکا تھا سارے ختم کر دیا گیا ہے اور اب یہ صفر ہے، ایل این جی پر کام کر رہے ہیں، ہم تمام سیکٹرز مین استحکام لانے کے لئے کام کر رہے ہیں، ہمارے لئے غریب آدمی مقدم ہے اور جہاں تک ہو سکے گا

غریب عوام کو سہولت مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کم قیمت پیٹرول کی سہولت کے لئے میکنزم بنا رہے ہیں، موٹر سائیکل کی ایوریج کھپت ایک ماہ کیلئے 21لیٹر ہے اور ایک بار میں دو ے تین لیٹر سے زیادہ نہیں دیا جائے گا، گاڑی والے کو تیس لیٹر تک سبسڈی دی جائے گی لیکن وہ ایک وقت میں پانچ سے سات لیٹر سے زیادہ نہیں ڈلوا سکے گا۔انہوں نے روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے معاملات طے ہو رہے ہیں اور کوشش ہے کہ ہم اس ماہ تک طے کر لیں گے اوراپریل میں آرڈر دیں گے، شپمنٹ آنے میں پچیس سے اٹھائیس روز کا وقت لگتا ہے۔انہوں نے ایران کے تیل کی خریداری کے حوالے سے کہا کہ ہمیں ایران کے ساتھ بھی کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم تو چاہتے ہیں پاکستان میں توانائی کی قیمتیں کم ہو جائیں لیکن ہم ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان کو عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے۔انہوں نے پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے امیر کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں امیر بہت پر اعتماد ہے غریب کا اعتماد بحال کرنا ہے اس کو آسرا دینا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…