پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی طیارہ گر کر تباہ

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پائلٹس کو تربیت دینے والے ادارے اندرا گاندھی راشٹریہ روان اکیڈمی کے طیارہ کا پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔اکیڈمی کے مطابق طیارے کی آخری لوکیش مدھیہ پردیش کے پہاڑی علاقے کے ایک گاوں بغلات کی تھی۔ یہ علاقہ علیحدگی پسند نیکسلائی جنگجووں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ریسکیو ٹیم کو طیارے کی تلاش کے لیے بھیجا گیا۔ ایک پہاڑ پر طیارہ کا ملبہ مل گیا جب کہ جائے حادثہ سے کچھ دوری پر دو بری طرح جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ حادثہ میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ خراب موسم سامنے آئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایک لاش زیر تربیت خاتون پائلٹ 20 سالہ وریکشنکا اور دوسری 25 سالہ انسٹرکٹر مہیت ٹھاکر کی ہے۔ دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…