پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کروڑوں کی مبینہ کرپشن، پی ٹی آئی کے 9سابق وزراء و اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف کے 9سابق وزراء اور اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مد میں 25 سے 30 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کا انکشاف ہوا ہے،

سابق وزرا نے ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز کے ساتھ ملی بھگت کر کے کروڑوں کا گھپلا کیا۔اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق ایم پی اے چوہدری عادل پرویز گجر، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ،سابق صوبائی چوہدری ظہیر الدین، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق، سابق ایم پی اے چوہدری علی اختر،سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو، سابق ایم پی اے میاں وارث، سابق ایم پی اے محمد لطیف نذیر اور محمد شکیل شاہد کو طلب کر لیا۔ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے 9سابق وزراء و ایم پی ایز کو 28مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔جبکہ ایکسیئن ہائی ویز سرمد اختر لنگڑیال کو آج (جمعہ) 17مارچ کو طلب کیا کیا گیا ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق تمام سابق وزرا و ایم پی ایز نے مشترکہ طور ایگزیکٹیو انجینیر ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال کی پوسٹنگ کے لئے مراسلہ لکھا،ایکسئین ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال کی پوسٹ کے لئے مراسلے سب کے دستخط ہیں،ٹول پلازہ کی مد میں کروڑوں روپے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے خرد برد کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…