ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی بینک نےمزید 50 کروڑ ڈالرز قرضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک چینی بینک نے ری فنانسنگ کے تحت پاکستان کو آئندہ چند دنوں میں50کروڑ ڈالرز قرضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اس طرح تجارتی قرضوں کی مجموعی مالیت ایک ارب70کروڑ ڈالرز ہوجائے گی ۔وعدے دو ارب ڈالرز کے ہیں۔

روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق آئی ایم ایف کی غیر تحریری شرط ہے کہ پاکستان ری فنانسنگ کے تحت مطلوبہ کمر شل قرضے حاصل کرے ۔ پاکستانی حکام دوست ڈونر ممالک اور کثیرالجہتی کریڈ یٹرز کی جانب 100فیصد تصدیق کے لیے تگدو میں ہیں ۔ تا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف سطح پر معاہدہ ہوجائے ۔بدھ کے روز فنانس ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی کہ ’’چینی بینک سے 500 ملین ڈالر کا ایک اور کمرشل قرضہ آرہا ہے‘‘ اور مزید کہا کہ یہ جلد ہی انشاء اللہ ہو جائے گا۔چینی بینک پہلے ہی حالیہ پچھلے ہفتوں میں 1.2 بلین ڈالر کے تجارتی قرضوں کی دوبارہ مالی اعانت فراہم کر چکے ہیں اور اب بیجنگ نے اگلے چند دنوں میں مزید 500 ملین ڈالر کے قرض کی دوبارہ مالی اعانت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے چینی بینکوں نے پہلے ہی سے ایک ارب 20کروڑ ڈالرز کی ری فنانسنگ کی ہے ۔چین کی جانب سے دو ارب ڈالرز کے سیف ڈپازٹ کا رول اوور بھی آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط میں شامل ہے ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…