ایک آدمی کے کورٹ مارشل تک بات نہیں رکے گی، جس جس نے غلاظت میں حصہ ڈالا وہ بھگتنے کیلئے تیار ہو جائے، سعد رفیق

11  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے و شہری ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم پر ظلم کرنے والوں میں صرف ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے، کوئی اسٹیبلشمنٹ میں تھا یا عدلیہ میں تھا،ایک آدمی کے کورٹ مارشل تک بات نہیں رکے گی، جس جس نے غلاظت میں حصہ ڈالا وہ بھگتنے

کیلئے تیار ہو جائے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اب اسٹے آرڈرز یا ٹوٹی ٹانگ کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں، اب تو وہ صحت مند ہیں اسی لئے ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کل ایک ریٹائرڈ جنرل کے کورٹ مارشل کی بات ہورہی ہے، بات نکلی تو دور تلک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر ظلم کرنے والوں میں صرف ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے،کوئی اسٹیبلشمنٹ میں تھا یا عدلیہ میں۔انہوں نے کہا کہ سب وارداتئے ایک ایک کرکے اپنی وارداتیں مان رہے ہیں، صرف ایک آدمی کے کورٹ مارشل تک بات نہیں رکے گی جس جس نے اس غلاظت میں حصہ ڈالا وہ بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں داغدار کرنے والے اپنی غلطی تسلیم کریں، نواز شریف کیخلاف کیسز ختم کرکے انہیں وطن واپس لایا جائے۔سعد رفیق نے انتخابات سے پہلے احتساب کی بجائے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…