پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جیسن روئے نے پشاور زلمی کیخلاف ریکارڈ ساز اننگز کو اپنی پسندیدہ اننگز قرار دیدیا

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ)کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر جیسن روئے نے گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف اپنی ریکارڈ ساز اننگز کو اپنے کیریئر کی پسندیدہ اننگز قرار دیدیا۔پی ایس ایل کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے جیت کیلئے دیا گیا 241 رنز کا ہدف جیسن روئے

کی برق رفتار اننگز کی بدولت عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔جیسن روئے نے پشاور کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 44 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ وہ مجموعی طور پر 63 گیندوں پر 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 145 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس اننگز کی بدولت جیسن روئے نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکورر ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جیسن روئے نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف کھیلی گئی اننگز میری اب تک کی بہترین اننگز ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ذہن میں شکست کا کوئی خوف نہیں تھا اور اسی چیز نے مجھے یہ شاندار اننگز کھیلنے میں مدد کی۔جیسن روئے نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ ہمیں اچھے مارجن سے جیتنا ہے، 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسانی سے مطلب 13،14 اوور میں میچ جیتنا ناممکن تھا،اس لیے میں تمام خوف کو پسِ پشت ڈال کر میدان میں اترا۔ ہم سب کافی پرسکون تھے، ہم نے اپنے کندھوں پر کسی قسم کا پریشر نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ وکٹ اور کراڈ شاندار تھا، پچ جتنی بھی سازگار کیوں نہ ہو 200 رنز سے زیادہ ہدف حاصل کرنا اسپیشل ہوتا ہے۔جیسن روئے نے اپنی اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اب تک کی سب سے پسندیدہ اننگز میں سے ایک ہے کیوں کہ میں آخر تک کھڑا رہا،کافی بار ایسا ہوا کہ جب محدود اوورز کی کرکٹ میں، میں نے اوپننگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تو میں 100کے بعد آٹ ہوجاتا تھا جبکہ ٹیم کو پھر بھی جیت کے لیے 20 یا اس سے زائد رنز درکار ہوتے تھے، لیکن آج میں آخر تک کھیلتا رہا، یہ کسی بھی اوپنر کے لیے ایک شاندار احساس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…