نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں گرمی کا 146سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،1877کے بعد فروری کا مہینہ سب سے زیادہ گرم رہا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کے مطابق بھارت میں گرمی نے ماہِ فروری میں ہی لوگوں کو جھلسا کر رکھ دیا۔بھارت میں ماہِ فروری کی گرمی نے گزشتہ 146سال کا ریکارڈ توڑ دیا، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بھارت میں انیس سو ستتر کے بعد سے اس سال کا سب سے گرم مہینہ فروری رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں متعدد بھارتی شہروں کا اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بڑھ کر انتیس اعشاریہ پانچ ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ڈی کے ہائیڈرومیٹ اور ایگرومیٹ ایڈوائزری سروسز کے سربراہ ایس سی بھان نے کہا کہ مارچ میں گرمی کی لہروں کا بہت کم امکان ہے، لیکن ملک کے بیشتر حصوں میں اپریل اور مئی میں انتہائی موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
تاحیات
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































