اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ریٹائرڈ ججز اور جرنیلوں کو ملنے والی مراعات کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ریٹائرڈ ججز اور جرنیلوں کو ملنے والی مراعات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ بدھ کو چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی اے سی نے ریٹائرڈ ججز اور جرنیلوں کو ملنے والی مراعات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

پی اے سی کے رکن برجیس طاہر نے کہا کہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ سرکاری گاڑیاں ہیں، ان کا پیٹرول بند کیا جائے جبکہ مشاہد حسین سید نے کہا کہ سرکاری محکموں میں 5 لاکھ روپے سے زیادہ تنخواہ نہ دی جائے۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سب کو پی ایس او کے فیول کارڈ ملے ہیں وہ بند کروا دیں جبکہ شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا وی آئی پی والوں کی گاڑیاں بم پروف ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو میں نے خود پیدل چلتے دیکھا ہے، جن وی آئی پیز کو ڈر لگتا ہے وہ یہ عہدہ نہ لیں یا گھر رہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک کو روکنے کی ممانعت بھی کی۔چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کا کہنا تھا ملک ڈوب رہا ہے جبکہ وی آئی پیز ہزاروں لیٹر مفت تیل اور موناٹائزڈ پالیسی انجوائے کر رہے ہیں۔نور عالم خان نے کہاکہ آڈٹ حکام آئندہ ہفتے تمام ریکارڈ فراہم کریں، سی ڈی اے کی جانب سے ریکور کیے گئے پلاٹوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…