ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چودھری پرویز الٰہی کے دست راست کے خلاف نیب کے ہاتھ بڑے ثبوت لگ گئے

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ محمد خان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کردی ہے، محمد خان بھٹی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ محمد خان بھٹی کو ملنے والی تنخواہیں، مراعات، سیشن الائونس کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ بینک نے سیکڑوں صفحات پر مشتمل ریکارڈ نیب کو جمع کروا دیا۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے 2007 تا 2018 جبری رخصت پر ہونے کے باوجود تنخواہیں وصول کیں۔محمد خان بھٹی نے کروڑوں روپے کی غیر قانونی مراعات وصول کیں، نیب نے کروڑوں روپے کی مختلف ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف ایف آئی اے، اینٹی کرپشن میں بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…