پی ٹی آئی نے33نشستوں پر ضمنی انتخابات 19مارچ کو کرانے کا مطالبہ کردیا

8  فروری‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر ضمنی انتخابات 16مارچ کے بجائے 19مارچ کو کرانے کا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور کہاکہ الیکشن کمیشن 33نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے جمعرات 16مارچ کا دن مقرر کیا ہے، جمعرات معمول کار (ورکنگ ڈے)کا دن ہے اور جمعرات کو عوام کا بڑا حصہ اپنے نجی و سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ورکنگ ڈے پر پولنگ سے ووٹرز کا بڑا حصہ ووٹ کے حق سے محروم رہ سکتا ہے،اگر مقامی چھٹی کا فیصلہ کیاجاتا ہے تو بھی ٹرن آئوٹ پر منفی اثر کے امکانات ہیں۔اسد عمر نے کہاکہ الیکشن تاریخ میں معمولی تبدیلی سے ووٹرز کی شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی لہذا الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے اور جمعرات کے بجائے اتوار 19مارچ کو33حلقوں میں انتخاب کروائے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی 33نشستوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہوگی۔  اسد عمر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور کہاکہ الیکشن کمیشن 33نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے جمعرات 16مارچ کا دن مقرر کیا ہے، جمعرات معمول کار (ورکنگ ڈے)کا دن ہے اور جمعرات کو عوام کا بڑا حصہ اپنے نجی و سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف ہوگا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…