بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اہلیہ حبا فواد کا ردعمل آگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) فواد چودھری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیاگیا وہ ایسے حرکتوں سے نہیں جھکیں گے۔عدلیہ سے گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ اہلیہ فوادچودھری حبا فوادنے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سویرے فوادچودھری کو گرفتار کیاگیا۔

ہماری گاڑی کی چابی دور پھینک دی گئی،میں فوادچودھری کی گرفتاری پر پریشان ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو مجرم کی طرح کینٹ کچری پیش کیاجارہاہے۔ فوادچودھری کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیاگیا۔کیاکسی شہری کے ساتھ ایسا سلوک کیاجاسکتاہے؟عدلیہ سمیت تمام ادارے فوادچودھری کی گرفتاری کا نوٹس لیں۔ فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو بغیر وارنٹ گرفتار کیاگیا۔فوادچودھری کو بلوچستا ن سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ، ہم مزاحمت کریں گے۔فوادچودھری وکیل اور سیاست دان ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ فوادچودھری کا واٹس ایپ کھلا ہے ، کسی کے ہاتھ میں ہے۔میرا فوادچودھری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔فوادچودھری ایسی حرکتوں سے نہیں جھکیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیاد ت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فوادچودھری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیاگیا ۔یہ کس سوچ میں بیٹھے ہیں ،ہم ن لیگ یا کوئی اورجماعت نہیں کہ خاموش رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…