اسلام آباد ( آن لائن)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو دسمبر کیلئے بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے درخواست دے دی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دسمبر کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لئے درخواست دے دی۔سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ دسمبر میں 8ارب 9کروڑ 60 لاکھ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔بجلی کی ریفرنس لاگت 9 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ دسمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی۔ sفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔نیپرا کی جانب سے درخواست منظور کئے جانے پر فیصلے سے صارفین کو 17 ارب 81 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا فائدہ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔