لاہور ( این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے تحریک انصاف کے کے سابق رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے بیٹے پر بننے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے جواب مانگ لیا ہے، ایف ائی اے حکام کی جانب سے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کہ مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ ایف آئی کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین پر 7ارب روپے منی لاںڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ایف آئی اے وزارت داخلہ کی طرف سے احکام موصول ہوتے ہی بہت جلد اخراج مقدمہ کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائے گا۔