منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

جو پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں خدا حافظ کہیں گے پی ٹی آئی نے واضح کردیا

datetime 4  جنوری‬‮  2023 |

پشاور(آئی این پی)وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جو پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں خدا حافظ کہیں گے ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان جس کو ٹکٹ دیں گے وہی ایم این اے اور ایم پی اے ہوگا،انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی ، وزیراعلی کو اطلاع ملی تو انہوں نے صرف محتاط رہنے کا کہا،جو پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں، ان کو خدا حافظ ہی کہہ سکتے ہیں، ہم خود اسپیکر کی منتیں کر رہے ہیں کہ ان کے استعفے قبول کرو،ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں میں صوبے سے مشاورت نہیں کی جا رہی ہے، وفاق کا ہمارے ساتھ رویہ دشمنی پر مبنی ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر جا کر کارروائیاں کرنے والے بیانات ملک دشمن بیانات ہیں،وزیراعلی کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی زیادہ تر کالز عام مجرم کرتے ہیں، جو پکڑے جاتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سستا آٹا مہیا کرنے کے لیے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…