بنی گالا رہائش گاہ کا کیس عمران خان کے حق میں کرانے کا معاملہ ٗ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردعمل بھی آگیا

28  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار پر اثر انداز ہو کر بنی گالا رہائش گاہ کا کیس عمران خان کے حق میں کرایا۔ اسی کیس میں عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا گیا تھا۔

روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق رابطہ کرنے پر سابق چیف جسٹس نے اس بات کو بکواس اور بالکل بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ اس وقت کے آرمی چیف عدالتی فرائض کی ادائیگی کیلئے ان پر کبھی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ اثر انداز نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پورا بنی گالا غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا اور جس کیس کا انہوں نے فیصلہ سنایا تھا وہ تمام جائیدادوں کی ریگولرائزیشن کے متعلق تھا کیونکہ اِنہیں منہدم نہیں کیا جا سکتا تھا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی رابطہ کرنے پر اس بات کی تردید کی اور کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سینئر نون لیگی رہنما یہ کہہ رہے ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان کو آرمی چیف کنٹرول کرتا ہے۔ یہ نہایت ہی سنگین الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو چاہئے کہ اس بات کا نوٹس لیں۔ عمران خان کے بنی گالا کیس میں ریگولرائزیشن کے معاملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جس وقت چیئرمین پی ٹی آئی نے گھر تعمیر کیا تھا اُس وقت علاقے میں ایسی تعمیرات کے حوالے سے کوئی قواعد و ضوابط نہیں تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اِس کیس میں سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو حکم دیا تھا کہ قواعد و ضوابط بنائے جائیں تاکہ بنی گالا ایریا میں تعمیرات کو ریگولیٹ کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…