اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے، ڈاکٹر تابش حاضر ماہر امراض اطفال تھے۔دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تابش کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ انہوں نے کہاکہ شیریں مزاری کے شوہر کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)۔