پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کے بحران کا خدشہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سویابین کی قلت کے سبب ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، بندرگاہ پر کھڑے جہازوں کو کلیئر نہ کیا گیا تو مزید مسائل جنم لیں گے۔اس حوالے سے چیئرمین آل پاکستان سولوینٹ ایکسٹریکٹرز میاں محمد احمد نے کہا کہ سویا بین کے4مال بردار جہاز

پاکستان کی بندگاہ پر پہنچ چکے ہیں۔ان جہازوں میں سے 2جہاز سویابین اتار کر واپس جاچکے ہیں لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کلیئرنس نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ سویابین سے لدے2جہاز پورٹ قاسم آوٹر چینل پر کھڑے ہیں، سویابین کے مزید5جہاز سمندر میں ہیں جو جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت سویا بین کی شد ید قلت ہے جو کہ پولٹری فیڈ کا بنیادی پروٹین جزو ہے، اس وقت ملک میں پولٹری فیڈ ملوں کے پاس سویا بین کا اسٹاک تقریبا صفر ہوچکا ہے۔کراچی کی پورٹ قاسم بندرگاہ پر کھڑے سویابین سے لدے بحری جہازوں کو فوری طور پر کلیئر نہیں کیا جاتا تو آنے والے دنوں میں عوام کو مرغی اور انڈے کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اگر حکومت نے سویابین کے بحری جہاز جلد ریلیز نہ کیے تو پاکستان کی پولٹری انڈسٹری کا کام ٹھپ اور عوام پروٹین کے سستے ترین ذرائع سے بھی محروم ہو جائیں گے جو انہیں چکن اور انڈوں کی شکل میں دستیاب ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…