منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب بھی ملتوی کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق سیریز کی بدھ کے روز شیڈول ٹرافی کی رونمائی کپتان بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب آج (جمعرات ) ٹاس سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ طبیعت میں خرابی کے باعث ٹیسٹ سیریز کی بدھ کے روز شیڈول ٹرافی کی رونمائی ممکن نہیں ہوسکے اسے آج (جمعرات )میچ سے قبل ری شیڈول کیا جائے گا۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے، صرف ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جوائے روٹ پریکٹس سیشن میں شریک ہوئے ۔ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم تبدیلی ضرورت ہوگی یا نہیں۔ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور انگلش کپتان بین سٹوکس شرکت کریں گے ۔دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم اپنے شیف کے ہمراہ آئی جو ان کے کھانے کے معیار کی نگرانی کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…