جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

مفتاح اسماعیل نے اپنے ہی وزیر خزانہ کا پول کھول دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پول کھول دیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں کیا کچھ کیا اور اب کیا کر رہے ہیں۔ موجودہ پی ڈی ایم حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ خطرناک حد تک بڑھ جانے کے

بیان پر ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح نے اپنے ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پول کھول دیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں کیا کچھ کیا اور اب کیا کر رہے ہیں۔مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ سرمایہ کار پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی کمپنیوں کی ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں۔ ملک میں ڈیزل کی کمی کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے۔ پہلے اسٹیٹ بینک نے 34 ملین ڈالر کی ادائیگی روک دی بعد میں تردید کی۔ ترکش ایئر لائن نے بھی کہا 26 ملین ڈالر کی رقم پاکستان نے روکی ہوئی ہے۔سابق ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ ایل سیز کھولنے پر 8 ملین ڈالر کا پریمیئم مانگ رہے ہیں۔ سیمنٹ کی سیلز 23 فیصد گر گئیں۔ 41 فیصد چاول کی فصل سیلز گر گئیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار ڈالر کنٹرول کرنے کا کہتے ہیں، ان کی تمام باتیں جھوٹی ہیں۔ پاکستان میں ہر طریقے کا فرنیچر بن سکتا ہے۔ 75 سال میں جنگلات پر توجہ نہیں دی گئی۔ عمران خان نے شجر کاری اور جنگلات کو فروغ دیا۔ اب موسمیاتی تبدیلی پر قرض ملے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک مضمون میں موجودہ وزیر اسحاق ڈار کے معیشت کے حوالے سے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ اب حکومت کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…