پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سنسنی خیز پاک بھارت میچ نے شہری کی جان لے لی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)اتوار کے روز ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ کے دوران شہری دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست آسام کے ضلع سیوا ساگر میں ایک شخص کی پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ شہری کی شناخت 34سالہ بٹو گوگوئی کے نام سے ہوئی ہے،مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا جب گوگوئی اور اس کے دوست ایک مقامی سنیما ہال گئے جہاں بھارت اور پاکستان کا میچ براہ راست نشر کیا جا رہا تھا،تاہم میچ کے دوران گوگوئی اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا جس کے بعد اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ کے دوران سنیما ہال میں انتہائی شور کی وجہ سے گو گوئی کو دل کا دورہ پڑا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…