پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مردان میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ایم اپی اے ملک شوکت کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ایم اپی اے ملک شوکت کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مردان (این این آئی)مردان کے حلقہ این اے 22 میں عمران خان کے ضمنی الیکشن جیتنے کی خوشی میں پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک شوکت کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملک شوکت پی کے 48 مردان سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ہیں ۔ڈی پی او عرفان خان کے مطابق ملک شوکت کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ ایم پی اے ملک شوکت نے کہا کہ اپنے قائد کی جیت پر جذباتی ہوگیا تھا،خوشی کے اظہار کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں این اے 22 مردان 3 کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 76681 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم 68181 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 8500 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…