ریاض(این این آئی )ارشاد و رہنمائی کی مرکزی ایجنسی کے زیر تحت مسجد حرام میں قرآن مجید کے امور کے شعبہ کے تحت مسجد حرام میں قرآن کریم کے نسخوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ زائرین کو تلاوت کلام پاک کی سہولت دینے کیلئے قرآن کریم کے اڑھائی لاکھ نسخے رکھے گئے ہیں۔ شعبہ مصاحف ان نسخوں کا منظم کرتا، ان کو ترتیب سے رکھنے کا انتظام کرتا ہے۔ بصارت میں محروم افراد کیلئے قرآن کریم کی بریل کا انتظام کیا گیا ہے۔محکمہ امور قرآن کے ڈائریکٹر حمزہ بن ابراہیم السلمی نے بتایا کہ ہمارا شعبہ قرآن مجید کی الماریوں کو صاف کرنے، نسخوں کے معائنے اور ترتیب دینے کے لیے کام کرتا ہے۔ ہم یقینی بناتے ہیں کہ قرآنی نسخوں سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے۔