بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں پولیو ویکسین پرپابندی کیخلاف فتویٰ مسترد

datetime 13  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی )دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی دینی درس گاہ مصر کی جامعہ الازہر نے پاکستان میں پولیو ویکسین پر پابندی کے حوالے سے فتوے جاری کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ویکسین ایک مذہبی، طبی اور انسانی فریضہ ہے۔یونیورسٹی کی

جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیو ویکسین پر پابندی عائد کرنا پاکستان میں بچوں اور خاندانوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، شریعت کے مطابق ایسی ویکسین کے استعمال سے گریز ممنوع ہے جو بچے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو۔پاکستان میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے حکام کو ویکسین کے حوالے سے افواہوں، خوف اور ورکرز پر تشدد کا بڑا چیلنج درپیش ہے جہاں رواں سال ملک میں اس لاعلاج مرض کے 19 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں، بے گھر افراد اور وبائی امراض کے پھیلا کے حوالے سے تمام ممالک، عوام اور امدادی اداروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور اس مشکل میں پاکستان کی مدد کریں۔امام احمد الطیب نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک باہمت قوم ہے اور اس قدرتی آفت کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…