اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 قانون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دفعہ 144 قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دفعہ 144 قانون پرامن احتجاج روکنے کیلئے غیرآئینی قانونی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ پیرکے روز دفعہ 144 قانون کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے۔